نومبر 3, 2026

یوم شہدائے پولیس گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ , توفیق زاہد شہید الیون اور چودھری اسلم شہید الیون نے فائنل میں جگہ بنالی،فائنل کل بروز سوموار کھیلا جائے گا

کراچی ( بیوروچیف ) فردوس اتحاد اور عثمان کلب کے زیراہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے اور SSP ساجد عامر سدوزئی کی زیرسرپرستی انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر جاری یوم شہدائے پولیس باسکٹ بال بوائز ایونٹ کا فائنل کل بروز پیر 8:30 بجے شب توفیق زاہد شہید الیون اور چودھری اسلم شہید الیون کے درمیان کھیلا جائے گا، اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حکومت سندھ محمد اقبال میمن مہمان خصوصی ہونگے او ر اپنے دست مبارک سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، قبل ازین گزشتہ رات کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں توفیق زاہد شہید الیون نے علی رضا شہید الیون کو 38-45 پوائنٹس سے شکست دے دی، ونر ٹیم کی جانب سے غضنفر علی نے 24 محمد عالیان نے 12 اور شایان علی نے 6 پوائنٹس جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے مبارز احمد نے 23 عبداللہ خان نے 7 اور صمد خان نے 5 پوائنٹس اسکور کئے، دوسرے سیمی فائنل میں چودھری اسلم شہید الیون نے بہادر علی شہید الیون کو 42-51 پوائنٹس سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے سمیر سلیم نے 29 رضا امجد اور عبدالقادر نے 10-10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ بہادر علی شہید الیون کی جانب سے جنید خان نے 15 ارشاد علی نے 10 اور محمد سعد اللہ نے 10 پوائنٹس اسکور کئے، ان میچوں میں زاہد ملک، عامر شریف، محمد اشرف، راج کمار لکھوانی، محمد عثمان اور نعیم احمد نے ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے، ان میچوں کا افتتاح SSP سیکوریٹی اور SSU انور کھتران نے کیا اس موقع پر SP حاجی عبدالرزاق ڈائریکٹر اسپورٹس کمشنر کراچی غلام محمد خان انسپکٹر محمد علی MCB کے نائب صدر محمد حیدر خان، KBBA کے سیکریٹری طارق حسین، فیصل علی خان، زوالفقار بلوچ، جنید سمیع اللہ، ساجد یوسف اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر