منڈی بہاؤالدین (عمر شیخ) منڈی بہاؤالدین پولیس کی کاروائی، 31 ملزمان گرفتار۔ کروڑوں روپے مالیت کی ریکوری۔ڈی پی او احمد محی الدین کی قیادت میں صدر سرکل پولیس کا کریک ڈاؤن 6 گینگز کے 31 ملزمان گرفتار
5 گاڑیاں، 35 موٹرسائیکل، 52 لاکھ نقدی، 20 موبائل فون، طلائی زیورات، 9 مویشی سمیت تین کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد،ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کی قیادت میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،

تفصیلات کے مطابق سرکل صدر پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 31 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا، کارروائیوں کے دوران 96 اشتہاری مجرمان بھی گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔سٹی پولیس نے 3 گینگ ٹریس کر کے 12ملزمان کو گرفتار کیا اور 26لاکھ60 ہزارروپے نقدی ، 34لاکھ مالیت کے 15عدد موٹرسائیکل ،2لاکھ05ہزارمالیت کا رکشہ اور 15 عدد موبائل فو ن مالیتی 10 لاکھ برآمد کیے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 38 ملزمان کو گرفتار کرکے 72کلو گرام منشیات اور 300بوتل شراب برآمد کرلی جبکہ ناجائز اسلحہ کے 14 مقدمات درج کئے گئے ، اس دوران 25 خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار ہوئے۔

سول لائن پولیس نے 2گینگز کے 15ملزمان کو گرفتار کر کے 25لاکھ نقدی، 30لاکھ مالیت کے 18 موٹرسائیکل، 30 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات برآمد کیے، 5موبائل ، 1کروڑ مالیت کی چار گاڑیاں بھی برآمد کرلیں ۔ اس دوران 61کلو گرام چرس ،350لیٹر شراب اور 45عدد ناجائز اسلحہ برآمدکیا گیا جبکہ 46اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتارکیا گیا۔اسی طرح تھانہ صدر پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کر کےان کے قبضہ سے مال مویشی 5راس بکریاں 1راس بھینس 1راس کٹی 2راس جھوٹے 1راس جھوٹی ٹوٹل مالیت 9لاکھ

30ہزار روپے موٹرسائیکل2عدد مالیت 2لاکھ 20ہزار 1عدد کیری ڈبہ 10لاکھ روپے و دیگر گھریلو سامان مالیت 3لاکھ مالیت 3عدد موٹر پمپ مالیت 2لاکھ برآمد کیا جبکہ57کلو گرام منشیات 110لیٹر شراب برآمد کی اور28کس ملزمان سے پسٹل 20عدد کلاشنکوف 2عدد ریوالور1عددرائفل 5عدد ناجائز اسلحہ برآمد کیا 25کس اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر جوڈیشل بھجوایا جبکہ 4کس ڈکیٹ گرفتار بر ریمانڈ جسمانی ہیں جن سے انٹیروگیشن و تفتیش جاری ہے




