سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ممتاز سماجی شخصیت و سینئر وائس چیئرمین جناح جرنلسٹ رائیٹر فورم انٹرنیشنل سید سجاد بخاری المعروف ایس ایس بخاری نے کہا کہ عظیم فلسطینی لیڈر اسماعیل ہنیہ کی شھادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہوگی ، فلسطین کے تمام مجاھدین شھادت کے جذبہ سے سرشاری آج بھی میدان جنگ میں موجود ھیں، اسماعیل ہنیہ شھید اور انکے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شھیدوں کا خون رنگ لائیگا، مذید کہا کہ عظیم مجاھد اور فلسطینی آزادی کے ھیرو کو سلام پیش کرتے ہیں ، حماس کے سربراہ کی خاندان سمیت شھادتوں کو تاریخ ھمیشہ یاد رکھے گی ، مذید کہا کہ حماس کے سربراہ کی شھادت امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے، حماس سربراہ کی فلسطینی جدوجہد آزادی کے لیئے خدمات تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، اللہ کی راہ میں شہید ہوئے والے ھمارے لئے باعثِ فخر ہیں، عالم اسلام کو خواب خرگوش سے بیدار ھوئے پڑے گا، کیونکہ دھشت گرد اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رھا ھے، اور نسل کشی بھی کر رھا ھے، اقوامِ متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اسرائیل کیخلاف سخت ایکشن لیں۔ مذید کہا کہ حماس لیڈر اسمائیل ھنیہ شھید کی شھادت نے فلسطین کی آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکی، اور کہا کہ فلسطین کی آزادی کی تحریک جسمیں 90 ھزار فلسطینیوں کی شھادت ھوئی ان شھادتوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، یاد رھیکہ امت مسلمہ ایک نڈر اور بہادر مجاھد لیڈر سے محروم ھوگئی، اور کہا کہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل ھے، حماس کے سربراہ کی شھادت کے فوری بعد غزہ اور مغربی کنارے پر شدید جھڑپیں ہوئیں جس سے سینکڑوں اسرائیلیوں کو فی النار کر دیا گیا۔



