جہلم(چوہدری سالک پسوال) ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم شوکت نذیر گرفتار کر لیا ۔ مجرم اشتہاری سال2013 سے تھانہ جلالپور شریف پولیس کو اغواء کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا جس کو تھانہ جلالپور شریف پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئےگرفتارکر لیا۔ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش دی ہے ۔





