پنڈدادنخان (تحصیل رپورٹر)انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بین الااقوامی شہرت کا حامل سیاحتی شہر کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے،کھیو ڑہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بلدیہ افسران سمیت میو نسپل کمیٹی کھیو ڑہ کی منتخب قیادت کی نا اہلی کا ثبوت ہے، سینٹری ورکرز،سفید پوشوں اور کلرکوں کے درمیان پھنس کررہ گئے ہیں انتظامیہ سے نالاں عوام نے پرائیوٹ ملازمین سے گلیوں کی صفائی شروع کروا دی تاکہ بیمایوں سے بچا جا سکے،ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان شہر یو ں کی دادرسی کے لیے فور ی اقدامات کریں،تفصیلا ت کے مطا بق سالٹ مائن کھیوڑہ جو بین الااقوامی سطح پر ایک سیاحتی شہر ہے میو نسپل کمیٹی کھیو ڑہ کی منتخب قیادت اور ناتجربہ کار انتظامیہ کی غفلت ناقص منصوبہ بندی اور غلط اقدامات کے باعث صحت وصفائی کے شدید مسائل سے دوچار ہو چکا ہے بروقت صفائی ستھرائی نہ ہو نے سے گلیاں نالیا ں گند سے بھری پڑی ہیں اب صورت حال یہ ہے کہ کئی کئی ماہ سینٹری ووکروں نے علاقے کی جانب منہ نہیں کیا،گلیوں محلوں سمیت مرکزی سڑک پر جا بجا غلا ظت کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پورے شہر میں تعفن بدبو پھیل رہی ہے نالیو ں سے بدبودار گندا پا نی گلیو ں اور سڑکو ں پر بہہ رہا ہے اور شہری بے بسی اور لاچاری سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں انتظامیہ سے نالاں عوام نے پرائیوٹ ملازمین سے گلیوں کی صفائی شروع کروا دی تاکہ بیمایوں سے بچا جا سکے ہسپتا ل میں مریضوں کی تعداد بڑھ چکی ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر میو نسپل کمیٹی میں تعینات چیف آفیسر سمیت بلدیاتی انتظامیہ کی مکمل طور پر ناکامی کا ثبوت ہے اس ناقص پلا ننگ اوربلدیاتی کلرکوں کی آپس میں کھینچاتانی سے صفا ئی کی حالت خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسٹنٹ کمشنر شہر یو ں کی داد رسی کے فوری طور پر عملی اقدامات کریں کھیو ڑہ شہر کے باسی حکومت سے فوری اصلاح احوال کی اپیل کرتے ہیں۔





