سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )درخت لگانا صدقہ جاریہ ھے ہر سال کی طرح اس سال بھی گرین اینڈ کلین پاکستان کےتحت مہربانی ویلفیئر پروجیکٹ کے پلیٹ فارم سے فخر جھلم ڈاکٹرشہزانہ امتیاز ،محترمہ فلک ناز سیٹھی ، عبدالغفور چوھان چیئرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم ، نے پودے لگائے اور دعا مانگی اس موقعہ پر حسیب احمد، بنارس خان، بھی موجودھ تھے اس کے علاوہ علاقہ کے معززین نے بھی اپنے اپنے حصے کا پودا لگایا. ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور عبدالغفور چوھان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے علاقوں کے علاوہ سکولوں اور کالجوں میں بھی پودے لگانے کا سلسلہ جاری و ساری ھے مزید انوں نے عوام سے بھی کہا آگے 14 اگست آ رھا ھے اس لیے آپ سب لوگ 14 اگست پر ھر شخص اپنے اپنے حصے کا پودا لگائیں.





