جون 21, 2026

سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود نے چوہدری رضا علی متہ کے ہمراہ منگووال میں پبلک ہیلتھ کے منصوبے تقسیم کیے

ڈنگہ(مرزا شاہد علی) سنئیر راہنماء پاکستان مسلم لیگ ن سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود نے راہنماء مسلم لیگ ن چوہدری رضا علی آف کوٹ متہ کے ہمراہ منگووال سے منسلک 4 یونین کونسلوں کے معززین میں پبلک ہیلتھ کے منصوبے تقسیم کر دئیے۔ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے میاں طارق محمود کی تجاویز پر چاروں یونین کونسلوں کے مختلف دیہات میں اہم منصوبے منظور کروا کر ان کو ذمہ داری بھی دی کہ وہ منگووال جا کر تمام یونین کونسلوں کے معززین سے مشاورت کر کے منصوبوں کو حتمی شکل دے آئیں۔۔۔جس پر میاں طارق محمود نے ڈیرہ چوہدری رضا متہ پر معززین کے اکٹھ میں ان کی مشاورت سے منصوبے تقسیم کر دئیے۔۔۔اہلیان علاقہ نے میاں طارق محمود اور ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کی عوام دوستی پر اظہار سپاس کیا۔۔۔۔۔۔