لاہور: آغوش کے ہو نہار طالبعلم حافظ عرفان علی نے جامعہ الازہر مصر سے Islamic Jurisprudence میں گریجویشن مکمل۔کر لی۔حافظ عرفان علی کاتعلق پاکستان کے شمالی 🏔️ علاقے سکردو سے ہے جو 2 فروری 2008 کو منہاج القرآن کے زیر اہتمام قائم "آغوش” فیملی کا حصہ بنے۔ حافظ عرفان علی نے چھٹی کلاس میں داخلہ لیا اور سکول کی تعلیم کے ساتھ 2 سال 6 ماہ کے مختصر عرصے میں حفظ القرآن مکمل کیا۔ 2013 میں میٹرک کا امتحان اعلٰی نمبروں میں پاس کیا اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائینسز میں F. A کے ساتھ دوسال کا بنیادی درسِ نظامی کورس مکمل کیا۔ اور پھر B. S عریبک اور 3 سال کا درسِ نظامی کورس مکمل کیا۔ اپنی بہترین تعلیمی کارگردگی کی بنیاد پر جامعہ الزہر مصر کی سکالرشپ حاصل کی۔حال ہی میں حافظ عرفان علی نے جامعہ الازہر سے اسلامی فقہ میں گریجویشن مکمل کی ہے۔ حافظ عرفان علی کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونا آغوش کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ حافظ عرفان علی جیسے نوجوان ملک و قوم کا اثاثہ ہیں۔






