نومبر 3, 2026

لادیاں میں 4 افراد کاقتل ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس ، واقعہ کی رپورٹ طلب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لادیاں گاؤں گجرات میں کیری ڈبہ پر فائرنگ سے 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ڈی پی او گجرات کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔آئی جی نے ہدائت کی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنائی جائے، یاد رہے کہ پیشی پر جاتے ہوئے تھانہ ککرالی کے گاؤں سمرالہ کے رہائشی چار افراد کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا