جون 1, 2026

ٹورنٹو:حکومت پاکستان کی جانب سے سیاسی پناہ گزینوں کے پاسپورٹ پرپابندی لگانے کا فیصلہ واپس لینے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں:شاہد رضا رانجھا

ٹورنٹو:چیئرمین پاکستان اوورسیز فورم شاہدرضا رانجھا نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میں سب اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں کہ پاکستانی حکومت نے سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔میں اوورسیز فورم کے کارکنان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس تحریک میں حصہ لیا اور اس کی کامیابی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔جرمنی،فرانس میں مظاہرہ ہوا اور اس سلسلے میں سب سے بڑا کنونشن کینیڈا میں منعقد ہوا۔میں ممتاز شخصیت حاجی محمد افضل چن کا خصوصی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے بیٹے ندیم افضل چن کے ذریعے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا اور فیصلہ واپس لینے کو کہا۔پاکستان اوورسیز فورم نے ہی اس فیصلے پر سب سے پہلے آواز بلند کی اور سب کو اس سلسلے میں آگاہ کیا۔جس کے نتیجہ میں آج حکومت پاکستان اس قدغن کو واپس لینے پر مجبور ہوئی۔