جون 16, 2026

سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کا اچانک دورہ ، مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

پھالیہ (سید حفیظ سبزواری)سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کا اچانک دورہ مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار۔ مریضوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان نے بغیر کسی اطلاع کے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کا دورہ کیا ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا.انہوں نے ہسپتال کی سہولیات کی عمومی صفائی، ایئر کنڈیشننگ یونٹس کی فعالیت اور تین رنگوں والی بیڈ شیٹس کے نفاذ کا جائزہ لیا علی جان خان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے معیارات اور آپریشنز کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری صحت علی جان خان نے سٹور روم کا بھی جائزہ لیا۔مزید برآں، انہوں نے مفت ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے، ان ڈور اور آؤٹ ڈور فارمیسیوں کے آپریشنز کی جانچ پڑتال کی اور ہسپتال کے مجموعی آپریشنز کا جائزہ لیا۔ہسپتال میں جاری ریویمپنگ اور مختلف نئے بننے والے بلاکس کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے ہسپتال میں موجود مختلف کاؤنٹرز پر آپریشنز کا جائزہ لیا اور عوام کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں دورہ کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضوان علی تابش,ایڈمن آفیسر قائم اکرم رانا، لیگل آفیسر ایچ آر سجاد احمد ایڈووکیٹ۔فنانس آفیسر فیاض احمد ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کے لوگ بھی موجود تھے