بھارت کے معروف کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی اور اُن اہلیہ، ادکارہ انوشکا شرما سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ یہ جوڑا جَلد بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہونے والا ہے۔اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کھیل اور شوبز کے میدان سے سامنے آنے والا یہ کامیاب جوڑا جَلد ہی مستقل طور پر بھارت چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں انوشکا شرما نے لندن ہی میں اپنے دوسرے بچے، بیٹے آکائے کو جنم دیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھیل اور شوبز کی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد یہ جوڑا کاروباری دنیا میں بھی قدم جما چکا ہے اور بھارت کی امیر کبیر فیملی بن کر ابھرا ہے۔ایسی صورتحال میں بھارتی میڈیا پر ویرات کوہلی کی جانب سے دیا گیا ایک پرانا بیان وائرل ہے جس میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’ایک بار جب میرا کام مکمل ہو جائے گا، میں چلا جاؤں گا، آپ مجھے کچھ دیر کے لیے بھی نہیں دیکھ سکے گیں۔‘یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی ہے۔ویرات کوہلی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آج کل لندن میں اپنی فیملی، انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ چھٹیاں انجوائے کر رہے ہیں۔





