ڈنگہ (سٹی رپورٹر ) ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس کی محرم الحرام میں امن و امان کےحوالے سے مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ سے مرکزی آفس الکرم الیکٹرونکس پر میٹنگ۔ میٹنگم یں صدر ریاض احمد بٹ ، سرپرست حاجی محمد نواز گوندل ، خالد سہیل بلو ، عثمان یونس ڈار ، گلزار احمد بھٹو ، مہرمحمد انور ناز، عطاء اللہ بٹ ، ڈاکٹر محمد مشتاق مغل، عبدالحنان قریشی، حکیم محمد افضل رضا قادری، پیر آفتاب شاہ شریک تھے ۔

ایس ایچ او نے عاشورہ محرم کے روز امن و امان کے حوالے سے تاجران سے تعاون کی درخواست کی جبکہ انجمن تاجران نے حسن کریانہ سٹور پر ڈکیتی بارے اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا اور الیس ایچ او تھانہ ڈنگہ کو 10 محرم کے روز جلوس کے بازار سے گزرنے کے دوران مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ ایس ایچ او سے انہوں نے تاجر آغااشتیاق فاروقی کے قتل پر پولیس کار کردگی بارے سوالات کئے اور تاجران کی تشویش سے آگاہ کیا۔





