نومبر 3, 2026

گجرات چیمبر میں بزنس ویزہ سیٹلمنٹ کے موضوع پر سیمینار

گجرات(نمائندہ خصوصی) گجرات چیمبر میں انٹر نیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن کے تعاون سے بزنس ویزہ سیٹلمنٹ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر، رضوان سلہریہ چیئرمین انٹر نیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن، عمیر ضیاء بھٹی ممبر کانسل سویڈن، حاجی ناسر محمود گروپ لیڈر، چوہدری اسد بھٹی سینئر نائب صدر، محمد معصوم قمر نائب صدر، چوہدری علی حسن، اشرف جنجوعہ، اعظم شاہد، شکیل قریشی، عدیل الرحمن چوہدری،چوہدری حمزہ شہریار،چوہدری توصیف عبداللہ، عمر سہیل بھٹہ،شیراز ناصر ڈار،غیاث الدین پال، اظہر فاروق وڑائچ،حاجی جاوید اقبال، حاجی زاہد، روبینہ خالد ایگزیکٹو ممبران، عدنان اقبال مکی، چوہدری وحید الدین، ثوبان ظہیر بٹ سابق صدور باؤ منیر پشاوری سابق نائب صدر، ندیم اختر شہزاد اور دیگر ممبران گجرات چیمبر موجود تھے۔ سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے مہمانوں کو گجرات چیمبر میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن کے ساتھ گجرات چیمبر کی مفاہمتی یاداشت موجود ہے اور اسی کے تحت آج کا یہ سیشن رکھا گیا ہے۔ رضوان سلہریہ ہمیں آج انگلینڈ میں موجود بزنس کے مواقعوں، نءِی حکومتی پالیسیز کے بارے میں بتاءِں گے۔ حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر نے کہا کہ گجرات میں فین، فرنیچر، پاٹری، پی وی سی، جیولری، زرعی اجناس میجر سیکٹر ہیں آپ بتائیں ان کی وہاں کیا مارکیٹ موجود ہے اورآپ اس میں ہماری کیا مدد کر سکتے ہیں۔ رضوان سلہریہ نے کہا کہ آج یہاں آنے کا مقصد ہے کہ گجرات کی کاروباری برادری کے ساتھ تعلقات مضبوط کر سکیں۔ آپ کے لیے وہاں بہت سے مواقع موجود ہیں اور ہم آپ کی وہاں نیٹ ورکنگ بنواءِیں گے۔ ہم اگست میں ایکسپو منعقد کروا رہے ہیں اور اس میں آپ کو مدعو کریں گے۔ کوشش ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی نمائندگی ہو اور پاکستان کی مصنوعات وہاں متعارف ہوں۔ ہم اپنے پلیٹ فارم سے آپ کو سپورٹ کریں گے۔ ہم بین الاقوامی طور پر آپ کے مسائل کو ایڈریس کر سکتے ہیں۔ہم وہاں آپ کی سیکٹر کے مطابق میٹنگز کر وا سکتے ہیں۔آپ ہمیں بتائیں اور دو تین سیکٹر پر مشتمل وفد لے کر آئیں تاکہ بہترین روابط بنائے جا سکیں۔ انہوں نے ا س موقع پر حاضرین کے دیگر سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ عمیر ضیاء بھٹی ممبر کانسل سویڈن نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سویڈن سفارتخانہ کو پاکستان میں فعال کیا جائے کیونکہ پاکستانیوں کو سویڈن ویزہ کے لیے اتھوپیا جانا پڑتا ہے اور ا س سلسلے میں ہماری متعدد میٹنگز ہو رہی ہیں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سویڈن سے پاکستان میں انویسٹمنٹ لے کر آئیں اور ملکی اکانومی میں بہتری لا سکیں۔ محمد معصوم قمر نائب صدر نے مہانوں کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم وہاں میڈ ان گجرات ایکسپو پلان کر یں گے اور ا س سلسلے میں ہمیں آپ کی اور گورنمنٹ کی سپورٹ درکار ہو گی۔