بھارت ریاست تریپورہ کے تریپورہ اسٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی (TSACS) کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 47 طلبہ ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 828 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔TSACS کا کہنا ہے کہ تریپورہ میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ سے سات نئے ایچ آئی وی کیسز سامنے آ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق TSACS سینئر کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ 828 طلبہ میں سے 572 طلبہ اب بھی زندہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تریپورہ میں ایچ آئی وی پازیٹیو پائے جانے والے بہت سے طلبہ نے ملک بھر کے مختلف اداروں میں تعلیم حاصل کرنا چھوڑ دی ہے جبکہ کئی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے تریپورہ ریاست چھوڑ کر دوسری ریاستوں کا رُخ کر چکے ہیں۔





