نومبر 3, 2026

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ زمیندار اسکول اور گورنمنٹ اسکول فار ڈیف اینڈ ہیرنگ ایڈ ناروالی کا دورہ کیا

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ زمیندار اسکول اور گورنمنٹ اسکول فار ڈیف اینڈ ہیرنگ ایڈ ناروالی کا دورہ کیا اس موقع پر سی ای ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد اور دیگر افسران ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ اسکول فار ڈیف اینڈ ہیرنگ ایڈ میں کلاس رومز، لیب سمیت اسکول کے مختلف امور کا مشاہدہ کیا،اسکول کے مختلف حصوں میں صفائی، فرنیچر، بجلی کے آلات کا مشاہدہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اسکولز میں صفائی، برقی آلات کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے، اسکولز ہیڈز باقاعدگی سے اسکولزکا دورہ کریں، اسکول میں موجود فرنیچر و دیگر اشیاء کی حفاظت یقینی بنائی جائے، بارشوں کے پیش نظر اسکولز میں پانی نکاسی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ اسکولز کے سازو سامان کی حفاظت یقینی بنائی جائے، سکولوں کے صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات مکمل ہونے پر ایجوکیشن ٹیم کو سراہا۔