نومبر 3, 2026

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ناروالی ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ناروالی ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا، ڈسپوزل اسٹیشن کی صفائی، موٹروں و دیگر معاملات کا مشاہدہ کیا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے پانی کے نکاس کے لیے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ فنکشنل ہیں میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہیں، تمام تر معاملات کی نگرانی کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے ضلع بھر کی اربن یونین کونسلز میں 13 ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں، شہری اپنی شکایات کے لیے قریبی ریلیف کیمپ سے رجوع کرسکتے ہیں، شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،