نومبر 3, 2026

جماعت اسلامی نے ملک بھر حق دو عوام کو تحریک کا آغاز کر دیا ، کھاریاں میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا


کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) جماعت اسلامی نے آج ملک بھر حق دو عوام کو تحریک کا آغاز کر دیا۔حافظ نعیم الرحمٰن امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ہدایت پر آج کھاریاں شہر جی ٹی روڈ پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں کارکنان جماعت اسلامی، رکشہ یونین، سرکاری و نجی ملازمین ، ریڑھی بان ، دکاندار اور دیہاڑی دار مزدور عوام، عوامی و سماجی شخصیات، جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت ڈاکٹر خالد محمود ثاقب قائمقام امیر ضلع، سید ضیاءاللہ شاہ ایڈووکیٹ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات نے احتجاجی کیمپ دورہ کیا اور جماعت اسلامی کی حق عوام کو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کی مہمانوں کے محمد عارف خان سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کھاریاں، عبدالمجید بٹ، سید شجاع الدین شاہ نائب امراء، سید خرم عباس شاہ، سید فیاض شبیر شاہ، چوہدری امجد شہباز ایڈووکیٹ سرکل ناظمین و دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ضلعی قیادت نے اعلان کیا کہ احتجاجی کیمپ مسلسل تین روزہ جاری رہے گا جبکہ 12 جولائی بروز جمعہ کو 1 بجے اسلام آباد عوامی دھرنا میں شرکت کی جائے گی۔سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات نے مذید کہا کہ حق دو عوام کو تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمہ، 10 روپے فی یونٹ قیمت، اور مقتدر حلقوں کے فری یونٹس کے خاتمہ کا اعلان نے کرتی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حق دو عوام کو تحریک کا حصہ بنیں اور اسلام آباد عوامی دھرنا میں شرکت کریں