نومبر 3, 2026

منڈی بہاؤالدین: سول ڈیفنس ٹیم کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ اور ملکوال میں آگ سے بچاؤ کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس ٹیم کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملکوال میں آگ سے بچاؤ کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں افسران و سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیشن کے اختتام پر آگ بجھانے کے لئے فائرایکسٹنگیشرکے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی کروایا گیا۔