نومبر 3, 2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دیدی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی -وزیراعلی پنجاب نے عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کے لئے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا -پنجاب کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل با ضابطہ منظوری دے گی۔پنجاب حکومت 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی -سولر پینل کی لاگت کا 90 فی صد پنجاب حکومت ادا کرے گی، 10 فی صد صارف دے گا -سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے -سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہو گی – پینل صرف حکومت دے گی -صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونے والی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی ہوسکے گا – بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی کے بحران کے پیش نظر ’روشن گھرانہ‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا -شفاف طریقہ کار کے ذریعے پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے -وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔گزشتہ 4 سالہ مسلط حکومت کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ان شاء اللہ پانچ سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہو گا۔