نومبر 3, 2026

ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی، ریپ کیس کا ملزم گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے جنسی زیادتی مقدمے کے ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ اسلام آباد سے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم پر تھانہ مارگلہ میں ریپ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔