نومبر 6, 2026

ڈنگہ: معروف ماہر تعمیرات ٹھیکیدار مرزا منظور حسین مرحوم کی پوتی ، اوورسیز شخصیت مرزا قیصر محمود (سعودیہ) کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی

ڈنگہ(نمائندہ سٹی53نیوزڈاٹ کام)معروف ماہر تعمیرات ٹھیکیدار مرزامنظور حسین مرحوم کی پوتی،اوورسیز شخصیت مرزا قیصر محمود (سعودیہ)کی صاحبزادی،مرزا ناصر محمود،مرزا فیصل عمران(سعودیہ)،مرزا یاسر عمران(سعودیہ) اور مرزا محمد بلال(بلال بیڈ شیٹ اینڈ پردہ کلاتھ) کی بھتیجی کی تقریب رخصتی عجوہ میرج ہال میں منعقد ہوئی۔پھالیہ سے آنے والی بارات کا استقبال فیملی ممبرزنے کیا۔تقریب رخصتی میں سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود،چیئرمین ریڈیوآواز گروپ انجینئر مرزا محمد نعیم،سابق میونسپل کونسلر قیصر اسحاق مغل،راہنما تنظیم مغلیہ مرزا ریاض حسین،مرزا محمد اقبال سعودیہ،مرزا اعجاز احمد،صدر کیئر ویلفیئرسوسائٹی ڈنگہ ملک نوید احمد اعوان،مرزا محمدآصف،مرزا فیضان احمر سمیت کثیر تعداد افراد شریک ہوئے۔