جہلم(ملک عامر یوسف) عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات پر تمام یونین کونسل سیکرٹریز کی کارکردگی قابل ستائش ہے آپ کی بھرپور محنت سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں کامیابی ہوئی۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات مختلف یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میڈم مریم اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی سی جہلم نے کہا کہ عید الاضحی پر آپ کی کارکردگی بہترین رہی اب گاؤں چمکیں گے اور ستھرا پنجاب مہم کو بھی کامیاب بنانا آپ کی زمہ داری ہے۔





