سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کا بروقت ایکشن۔ ہوائی فائرنگ کرنے والاملزم اسلحہ سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں اسلحہ کلچر اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی سرائے عالمگیرمدثر اقبال گجرکی زیر نگرانی،ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر چوہدری محمد اخترگجراورصابر حسین SI نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والاملزم محسن محمود ولد تبسم قوم راجپوت سکنہ ڈھل کوپسٹل30بور سمیت گرفتارکرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش شروع کردی ہے۔ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ نے کہا ہے کہ ضلع کو اسلحہ کلچر سے پاک کرنے کے لئے گجرات پولیس پوری طرح متحرک ہے۔ہوائی فائرنگ کرکے ضلع کا امن تباہ کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔





