سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) المصطفی ویلفیئر سوسائٹی اور مصطفائی تحریک پاکستان کے ذیر اہتمام الشفاء ٹرسٹ آی ہاسپیٹل راولپنڈی کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ 24 جون 2024 بمقام رہائش گاہ سابق ناظم مرزا بشارت بیگ صاحب فیروز آباد رسول لوکڑی منڈی بہاؤالدین میں لگایا گیا جس میں 350 سےزیادہ مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور تمام مریضوں کو فری ادویات اور عینکیں بھی مفت مہیا کی گئی اس کیمپ میں دور دراز سے آے ہوے لوگوں کی مرزا بشارت بیگ صاحب اور مرزا زراعت بیگ صاحب اور مرزا راشد بیگ صاحب نے تمام مریضوں اور الشفاء ٹرسٹ آی ہاسپیٹل راولپنڈی کے سٹاف کی مہمان نوازی بھی کی اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ھم سب کو ایسے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے یہ الشفاء ٹرسٹ آی ہاسپیٹل راولپنڈی کا دوسرا سالانہ کیمپ تھا جو ملک معظم شہزاد صاحب کے توسط سے لگایا گیا اللہ تعالیٰ الشفاء ٹرسٹ آی ہاسپیٹل کی انتظامیہ کو اور تمام سٹاف کو ان کی کاوش کو قبول فرمائے جو پاکستان کے دور دراز علاقوں میں غریب عوام کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں





