اپریل 20, 2026

جہلم:سسر کی بہو کے ساتھ زیادتی کی کوشش،تھانہ چوٹالہ میں مقدمہ درج

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم شمالی محلہ کی رہائشی (س) نامی خاتون نے تھانہ چوٹالہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائلہ کی شادی خلاص پور تحصیل جہلم میں ہوئی میرے 2 بچے ہیں مورخہ 17 جون کو میں صبح تقریبا 5 بجے اٹھی اور عید کے حوالے سے کھانا وغیرہ تیار کیا صبح 9 بجے کے قریب میں اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ کمرے میں چلی گئی اور سو گئی اس دوران میر اسسر محمد اسلم کمرے میں آیا اور میری چار پائی پر بیٹھ گیا اور مجھے قابو کر لیا میں ڈر کر چلائی تو اس نے مجھے گردن سے دبوچ لیا اور کہا کہ جو میں کہتا ہوں وہ کرو میری چیخ و پکار پر ہماری حویلی میں موجود رشتہ خواتین میرا شور واویلا سن کر جمع ہو گئیں اس دوران میرا خاوند بھی آگیا اور وہ مجھے جھوٹی طفل تسلیاں دینے لگا اور اس نے کہا کہ اس واقعہ بارے کسی سے کوئی بات نہیں کرنی میں تمھیں اور بچیوں کو راولپنڈی لے جاوں گا جبکہ میرے سسر نے کہا کہ اگر اس واقعہ بارے کسی سے بات کی تو پھر نقصان کی ذمہ دار تم خود ہو گی میرے سسر نے میرے ساتھ حرام کاری کرنے کی کوشش کی ہے میری درخواست ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے، جس پرتھانہ چوٹالہ کے تفتیشی افسر نعیم شہزاد نے زیر دفعہ 354 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔