نومبر 3, 2026

بھلوال؛ عدالت پیشی پر آئے 3 افراد کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، مقتولین میں 2 سگے بھائی اور بہنوئی شامل

منڈی بہاؤالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور ) بھلوال میں تہرے قتل کی واردات ، عدالت پیشی کے موقع پر مخالفین کی فائرنگ سے دو سگے بھائی اور ان کا بہنوئی جاں بحق ہوگئے ۔مقتولین میں سے ایک شخص کا تعلق گڑھ قائم ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے اور دو کا تعلق دھوری گاؤں ضلع سرگودھا سے ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔مقتولین کی شناخت مدثر شہزاد، مناظر اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے ۔مقتول گڑھ قائم سے تاریخ پیشی کیلئے بھلوال آئے تھے . تاریخ پیشی کے بعد واپس جارہے تھے.چک نمبر 5 ریلوے پھاٹک کے قریب مسلح افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی. تینوں افراد گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیے . واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔