نومبر 3, 2026

پیپلزپارٹی نے سیاسی معاملات طے ہونے سے پہلے بجٹ کی حمایت سے معذرت کرلی

پیپلزپارٹی نے سیاسی معاملات طے ہونے سے پہلے بجٹ کی حمایت سے معذرت کرلی اور اب  بجٹ 24جون کے بجائے 28جون کو منظور کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی پی نے سیاسی معاملات طے ہونے سے پہلے بجٹ کی حمایت سے معذرت کرلی جس کے بعد سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے فنانس بل پر کام روک دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو قائمہ کمیٹی خزانہ کا صبح ہونے والا اجلاس منسوخ کر دیا گیا، قائمہ کمیٹی خزانہ کے کل شام کے اجلاس میں فنانس بل زیر غور نہیں آئے گا۔ذرائع کے مطابق بجٹ کا پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد یکم جولائی سے نافذ ہونا آئینی تقاضا ہے،  پارلیمنٹ 30 جون سے پہلے بجٹ پاس نہیں کرتی تو حکومت برخاست سمجھی جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف چیئرمین پیپلز پارٹی کو بجٹ پر اعتماد میں لیں گے۔