جہلم ( چوہدری سالک پسوال) ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیر نگرانی انچارج چوکی کینٹ اور ٹیم کی اہم کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار،شراب کی بڑی کھیپ برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم اسلم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 264 عدد بوتلیں ولائتی و دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،





