ڈنگہ(میاں سجاد اشرف) سابق کمشنر محمد اکرم چوہدری مرحوم کے بیٹے اور سابق جنرل سیکرٹری کھاریاں بار ایسوسی ایشن سلیم اکرم چوہدری ایڈووکیٹ کے بھائی بریگیڈیر چوہدری مظفر مرالہ کے داماد ساجد اکرم چوہدری ڈائریکٹر ایف آئی اے قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ اُن کی نماز جنازہ آج مورخہ ۱۸ جون ُ۲۰۲۴ مسجد R بلاک فیز 7 DHA لاہور دن 2 بجےادا کی جاۓ گی ۔ساجد اکرم چوہدری 18 اگست 1968 کو پیدا ھوئے، برن ہال ایبٹ آباد ، ڈی بی ایس سکول فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج لاھور میں زیر تعلیم رھے۔ 17جون عیدالاضحیٰ کے دن لاھور میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔





