نومبر 3, 2026

کھاریاں: سماجی شخصیت حاجی وسیم اختر کے والد حاجی رحمت خاں مرحوم کی سالانہ برسی کے موقع پر درس قرآن کا انعقاد

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)پنڈی سلطان پور کی معروف سماجی شخصیت حاجی وسیم اختر کے والد حاجی رحمت خاں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ان کی سالانہ برسی کے موقع پر عظیم الشان ماہانہ درس قرآن کا انعقاد کیا گیا۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عبدالجبار نقشبندی (ڈنگہ)نے کی۔ نعت شریف بلبل مدینہ عالمی شہرت یافتہ قاری محمد ابرار حسین قادری نے پڑھی۔ممتاز عالم دین علامہ محمد عمر فیض قادری نے نہایت مدلل، فکر انگیز اور خوبصورت اصلاحی بیان کیا۔ شہزادہ سیف الملوک قدیر احمد بٹ (جہلم) نے بھی کلام پڑھا۔درس قرآن میں میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت کی۔آخر میں شرکاء کے لئے کھانے کا وسیع انتظام وانصرام کیا گیا تھا۔