نومبر 3, 2026

منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز پھالیہ اور منڈی بہاوالدین کے کل13کیسز پیش کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے کمرشل پلازوں اور دکانات کی درخواستوں کی فرداً فرداً جانچ پڑتال کرتے ہوئے منظوری دی۔ضلع کونسل کے 02، میونسپل کمیٹی پھالیہ05جبکہ میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین06َکیسز کی منظوری دی گئی.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے زیر التواء کیسز کے تمام تر مراحل کومیرٹ کی بنیاد پر نمٹایا جارہا ہے۔ کیسز کی منظوری سے گورنمنٹ فیس کی مد میں قومی خزانے کولاکھوں روپے کا ریونیو حاصل ہو گا۔