نومبر 6, 2026

بیرون ممالک پناہ حاصل کرنیوالے افراد کو پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا

 پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والوں کے پاسپورٹ کے اجراء پر  پابندی عائدکردی ہے۔پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلےکے مطابق بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والوں پرپاسپورٹ کے اجراء کی پابندی عائد کی گئی ہے۔مراسلےکے مطابق بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والے افرادکوپاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ بیرون ممالک میں موجود جن پاکستانیوں  نے پناہ کے لیے درخواست دی ہوئی ہے یا وہ پہلے سے بیرون ممالک پناہ  حاصل کیے ہوئے ہیں، ان کو بھی پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔مراسلے کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور  بین الاقوامی کمٹمنٹ کے تحت ملکی مفاد میں کیا گیا ہے۔