جہلم(عمیراحمد راجہ)جہلم پانی پلانا بڑا صدقہ جاریہ ہے، نواحی علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس کا قیام شہریوں کے لیے بہت بڑی سہولت ہے، سماجی تنظیموں کا اس حوالے سے کرادر قابل تعریف ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے نواحی علاقے چونترہ میں سماجی تنظیم کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کہی، اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر، سابق میئر برنلے چوہدری نجیب اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی سماجی تنظیم کے چیئرمین توصیف بیگ نے ڈپٹی کمشنر کو فلٹریشن پلانٹ کی ضرورت اور اہل علاقہ کو سہولت بارے آگاہی دی اور بتایا کہ سماجی تنظیم اس علاقے میں مزید فلاحی پراجیکٹ بھی شروع کرنے جا رہی ہے اس موقع پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے شجر کاری بھی کی۔





