نومبر 3, 2026

ڈنگہ:امرہ کلاں سے سابق کونسلر چوہدری محمد طفیل جٹ ، اہلیہ اوربیٹے عاقد طفیل سمیت ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق،انکی بیٹی اوربہو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ڈنگہ+اسلام گڑھ(مرزا شاہد علی+نامہ نگار)پلجورہ ٹاؤن میں خطرناک حادثہ،3 افراد جا ں بحق 2 شدید زخمی،حادثہ کار اور ٹرک کے درمیان پلجورہ ٹاؤن کے مقام پر پیش آیا،چوہدری محمد طفیل اور ان کی زوجہ زراعت بی بی موقع پر جاں بحق،جبکہ چوہدری محمد طفیل کا بیٹاعاقد طفیل بھی زضموں کی متاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو میرپور میں ریفر کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق پلجورہ ٹاؤن بہادر موڑ کے قریب کار زیر نمبری Lea 4223 اور ٹرک زیر نمبر z8874 کے درمیان تصاد ہوا۔کار سوار کھوئیرٹہ سے ڈنگہ گجرات جا رہے تھے جبکہ ڈمپر میرپور چکسواری جا رہا تھا کہ پلجورہ ٹاؤن بہادر موڑ کے مقام پر کار اوورٹیک کرتی ہوئی ڈمپر سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار سابق کونسلر چوہدری محمدطفیل جٹ ولد الف دین ساکن امرہ کلاں (ڈنگہ)گجرات اور زراعت بی بی زوجہ چوہدری محمدطفیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کار میں دیگر سوار عاقد طفیل، ہما طفیل اور امیہ طفیل شدید زخمی ہوئے۔ جنھیں ابتدائی طبعی امداد مڈبینسی ویلفیئر ٹرسٹ میں دی گئی اور بعد ازیں ڈی ایچ کیو میرپور میں ریفر کیا گیا جہاں پر عاقدطفیل ولد چوہدری محمدطفیل بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

پلجورہ ٹاؤن حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ یاسر آفتاب گردیزی، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر، ایس ایچ او اسلام گڑھ نوید صدیق معہ نفری، انچارج ٹریفک پولیس معہ نفری و ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئے اور ٓاپریشن میں حصہ لیا اور کار ڈمپر کے اندر پھنس جانے کی وجہ سے 2 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد فرنٹ سیٹ پر بیٹھے سواروں کو نکالا گیا جو موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے تھے۔ حادثہ کی وجہ سے گاڑیوں کی دونوں طرف لمبی قطاریں بن گئی تھیں۔جنہیں بحال کرنے میں 3 گھنٹے لگ گئے۔انتظامیہ نے ٹریفک کی روانی کو بحال کرایااور موقع پر نگرانی کرتے رہے۔جبکہ اہلیان علاقہ بالخصوص نوجوانوں نے ہمیشہ کی طرح اپنا بہترین و مثبت کردار ادا کیا اور زخمیوں کو گاڑی سے نکالنے اور ٹریفک کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔