ڈنگہ(میاں سجاد اشرف) امرہ کلاں کا خاندان میرپور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ، باپ ، بیوی اور بیٹا جاں بحق ، 2 شدید زخمی ، بتایا گیا ہے کہ امرہ۔کلاں سے سابق کونسلر چوہدری طفیل جٹ اپنی فیملی کےںساتھ کار میں میر پور کی طرف جا رہی تھے کہ کاکڑہ ٹاؤن میں کار کا ڈمپر ٹرک سے آمنے سامنے سے تصادم ہوگیا ۔ جس کے نتجہ میں چوہدری طفیل جٹ ، ان کی اہلیہ بیوی اور ان کا جواں سالہ بیٹا عاقد طفیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے ۔ زخمیوں میں جاں بحق چوہدری طفیل جٹ کی بہو اور بیٹی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کروادیاگیاہے (مزید تفصیلات روزنامہ سٹی 53 کے صبح کے شمارے میں پڑھیے)






