نومبر 3, 2026

بانی و مرکزی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس سید حفیظ سبزواری کا ضلعی صدر چکوال راجہ پرویز اختر کی دعوت پرچکوال کا 2 روزہ دورہ

چکوال (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی گولڈ میڈلسٹ حکومت پاکستان بانی و مرکزی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس( رجسٹرڈ ) سید حفیظ سبزواری نے ضلعی صدر چکوال راجہ پرویز اختر کی خصوصی دعوت پرچکوال کا دو روزہ دورہ کیا ۔ اپنے دورہ کے دوران تھانہ سٹی چکوال کے SHO راجہ فیصل ندیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد کے اراکین کا SHO نے استقبال کیا اور سپیشل چائے پیش کی اسی طرح SHO تھانہ صدر چکوال راجہ زوہیب علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ازاں بعد نمائندہ ARY نیوز چکوال اور چکوالین نیوز نیٹ ورک کے سربراہ امیر عباس کے دفتر کا دورہ کیا ۔ امیر عباس نے وفد کےاراکین میں شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا ARY نیوز سٹوڈیو میں ایک یادگار ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی معززین علاقہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا چکوال کے معروف ہوٹل بسم اللہ ریسٹورنٹ میں راجہ پرویز اختر نے وفد کے اراکین کے اعزاز میں شاندار اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا راجہ پرویز اختر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ چکوال میں پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ) کو منظم متحرک اور فعال کر دیا گیا ہے