نومبر 6, 2026

کھاریاں: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر نگرانی عدن گارڈن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، ضلع کونسل کی 28 مرلہ اراضی واگزار

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر نگرانی عدن گاڑن میں انسداد تجاوزات کا آپریشن کیا گیا، ضلع کونسل کی 28 مرلہ اراضی اے سی گجرات نے کامیابی سے واگزار کروالی، ڈپٹی کمشنر صفدرحسین ورک نے بتایا ہے کہ لیڈیز پارک کے لئے مختص جگہ پر قبضہ کیا گیا تھا جبکہ قبضہ ختم کروا کر 20 ملین روپے سے زائد رقم کی اراضی کو واگزار کروایا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ لیڈیز پارک کے لئے مختص جگہ پر خواتین کے لئے پارک بنایا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات ناجائز تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر کا ضلع کونسل کے افسران کے ہمراہ آپریشن، تفصیلات کے مطابق عدن گارڈن میں مقامی افراد نے قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات کر رکھی تھی، جس پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا اور جگہ کو واگزار کروالیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے کہا کہ کسی فرد کو غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی، قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،۔