سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ اتوار 16 جون کو ہوگی۔عرب ویب سائٹ گلف نیوز کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم عرفہ ہفتہ 15 جون جبکہ عیدالاضحیٰ اتوار 16 جون کو ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق سلطنت عمان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ 8 جون اور عیدالاضحٰی 17 جون کو ہوگی۔





