آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 97 رنز کا ہدف دے دیا۔نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی میدان میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔دونوں ٹیمیں رواں ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔آئرلینڈ کی اننگزبھارت کی شاندار بولنگ کے سامنے آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلنی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جوشوا لٹل 14 اور کرٹس کمفر نے 12 رنز بنائے۔اس کے علاوہ ٹکر 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیا، ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
متعلقہ خبریں





