نومبر 3, 2026

کھاریاں: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب ممتاز نے میونسپل کمیٹی میں قائم علامہ اقبال میونسپل لائبریری اور جی ٹی روڈ، ڈنگہ روڈ کے لئے اسٹریٹ لائٹس کا افتتاح کر دیا

کھاریاں : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتاز کے ہمراہ میونسپل کمیٹی دفتر میں قائم علامہ اقبال میونسپل لائبریری اور جی ٹی روڈ، ڈنگہ روڈ کے لئے اسٹریٹ لائٹس کا افتتاح کیا، سی او میونسپل کمیٹی کھاریاں خاور جاوید اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ لائبریری کھاریاں کے مخیر حضرات کے تعاون سے قائم کی گئ ہے، لائبریری میں مختلف موضوعات کی کتابوں کے ساتھ ساتھ ای لائیبریری بھی قائم کی گئی ہے، جہاں انٹرنیٹ اور کمپیوٹرز کی سہولت موجود ہے، شہری لائبریری سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جی ٹی روڈ اور ڈنگہ روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کا فنکشنل کردیا گیا ہے، اسٹریٹ لائٹس پراجیکٹ بھی کھاریاں کے مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے

اسٹریٹ کی تنصیب سے رات کے اوقات میں شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ہوگی اور ٹریفک کی روانی میں بھی مدد ملے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کھاریاں کی تاجر برادری کی شہر کی بہترین کے کاوش قابل تحسین ہیں، مخیر حضرات کے تعاون سے مختلف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے، شہریوں کی فلاح و بہبود کے ضلع انتظامیہ گجرات مخیر حضرات کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، اور شہری کی خوبصورتی اور فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات کیے جائیں گے۔