کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)سول ہسپتال کوٹلہ سپیشل ٹیسٹوں والی(مشین)جدید لیبارٹری کا افتتاح.
سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری نعیم رضا کوٹلہ نے فتیہ کاٹا۔انجمن بہبود مریضاں کوٹلہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب میں ممتاز سماجی شخصیات اور انجمنِ بہبود مریضاں کوٹلہ کے عہدیداران وممبران نے شرکت کی۔
چودھری نعیم رضا کوٹلہ نے معزز شرکاء کے ہمراہ افتتاح کیا اور ہسپتال کا وزٹ کیا سول ہسپتال کوٹلہ سے خصوصی نشست میں ہسپتال اور عملہ کے مسائل متعلق ڈسکشن ہوئی۔انجمن بہبود مریضاں کوٹلہ کے ذمہ داران نے تنظیم کے قیام۔مقاصد۔تکمیل شدہ اہداف اپنی مدد آپ ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر اور فنڈ ریزنگ سمیت دیگر لائحہ عمل بارے بریفنگ دی۔جس پر مہمان اعزاز اور مہمانان گرامی نے اقدامات کو سراہا اور اپنے مثبت تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
خصوصی تقریب میں چودھری نعیم رضا کوٹلہ۔چودھری محمد شہباز ککرالی۔ملک امانت اعوان مچھوڑہ ( ناروے).حاجی خادم حسین بنیاں۔چودھری ساجد حسین ککرالی۔چودھری عبدالغفور ساہن کلاں۔چودھری عابد یونس ککرالی۔ملک شہباز افضل پہاڑے۔افتاب مانی بٹ۔ڈاکٹر ابوبکر۔مجید اکرم(ملت ائیر ٹریولزکوٹلہ)۔ملک ضیاء اللہ مہر نمبردار راج پور۔چودھری حمید گجر پرانا کوٹلہ۔چودھری نادرخاں سدوال کلاں۔راجہ محبوب خیر کتو سمیت دیگر شریک تھے۔جبکہ انجمن بہبود مریضاں کوٹلہ کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد انیس کی قیادت میں سنئیر نائب صدر راجہ شاہد سرور۔نائب صدر ملک شہباز افضل پہاڑے۔نائب صدر ملک حمزہ معصوم اعوان سمرالہ۔نائب صدر طیب بٹ ککرالی،فنانس سیکرٹری چودھری علی اکبر ککرالی۔انفارمیشن سیکرٹری غفور احمد گل کے ہمراہ سول ہسپتال کوٹلہ کے سٹاف اور عملہ نے خیر مقدم کیا۔





