سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) گجرات پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر کا جواریوں کے خلاف آپریشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرفہد الرحمن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرکے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 14ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں راجہ آصف،وحید احمد،طارق، جمیل،داؤد،علی رضا،شہباز، نعمان،احتشام،امجد،آکاش،وقار سرور، ثاقب اور محمد حنیف شامل ہیں۔پولیس نے موقع سے جواء پر لگی رقم 14ہزار روپے نقدی معہ 20موبائل فون برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔





