نومبر 3, 2026

جہلم:چوٹالہ میں مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی

جہلم(میاں محمدساجد)چوٹالہ گاوں کے گھر میں گھس کر مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی پولیس نے چچا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے غلام مصطفی نے ساتھیوں کے ہمراء والد اور بہن کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے زاہد کے بیٹوں کو گولیاں ماری ہیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات جہلم کے گاوں چوٹالہ میں مسلحہ ملزمان نے اڈیالہ جیل میں دو قتل کیسوں کی سزا کاٹنے والے زاہد حسین کے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی ہے فائرنگ کے نتیجہ میں دو جڑواں بھائیوں میں غلام فرید جابحق جبکہ جمشید شدید زخمی ہوا ہے حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی تھانہ چوٹالہ پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے گولیوں کا نشانہ بننے والے نوجوانوں کے چچا شہزاد حسین کی درخواست پر چھ افراد کے خلاف قتل اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے حملہ آور غلام مصطفی نے اپنے والد اور بہن کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے بھائیوں کی مشاورت سے ساتھیوں کے ہمراء فائرنگ کی واردات کی ہے