جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم پلاسٹک بیگز پر پابندی پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے تمام متعلقہ محکمے اس حوالے سے جامع لائحہ عمل بنائیں قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں گفتگو، اجلاس میں محکمہ ماحولیات، انڈسٹریز سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی کہ 5 جون تک آگاہی مہم چلا کر تمام متعلقہ افراد کو یہ باور کرایا جائے کہ حکومتی اقدامات کا مقصد آپ کا نقصان نہیں بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے نسلوں کو محفوظ کرنا ہے موثر آگاہی مہم کے بعد جو تاجر، دوکاندار یا کاروباری افراد حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کریں ان کو پھر قانون کے مطابق نمٹا جائے۔





