نومبر 6, 2026

کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی ضلع جہلم کی جغرافیائی، سیاسی، معاشرتی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

جہلم(چوہدری سالک پسوال) جہلم گزشتہ روز کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے جنرل بریفنگ دیتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تجاویز پیش کیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن چٹھہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی تھے، کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ضلع جہلم کی جغرافیائی، سیاسی، معاشرتی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کا تعارف بھی کروایا گیا۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ مال ضلع جہلم کے افسران و اہلکاروں کو آنکھوں کا تارا قرار دیتے ہوئے باقی تمام صوبائی محکموں کے سربراہان کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا جائے تاخیر کی شکایت پر متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں کی جائیں گی۔ اجلاس کے بعد صوبائی محکموں کے ضلعی سربراہان نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ محکمہ مال کرپشن کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے اور سائلین کو ذلیل و خوار کرنا محکمہ مال کے افسران کا وطیرہ ہے۔کمشنر راولپنڈی نے محکمہ مال کے افسران کو شاباش دی ہے جبکہ کام کرنے والے اداروں کی سرزنش کرتے ہوئے عوامی مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں حالانکہ باقی تمام محکموں کی کارکردگی سے عوام خوش دکھائی دیتے ہیں۔