چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، انگلینڈ نے 4 میچوں کی سیریز 2 صفر سے جیت لی۔انگلش ٹیم نے 158رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا، فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 رنز اور ول جیک 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی ہار پر پاکستانی فینز مایوس ہوگئے۔اس سے قبل پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔





