نومبر 3, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت پیر کو ہوگی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت پیر کو ہوگی، ان اپیلوں پرچیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کی چھٹی کے باعث سماعت نہیں ہو سکی تھی۔