نومبر 3, 2026

خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ نے 1456 ارب روپے کا آئندہ مالی سال کا فنانس بل پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔فنانس بل میں صحت کارڈ، وکلا اور شادی ہالز پر عائد کیے جانے والے ٹیکسوں میں ترمیم کو ایوان نے مسترد کردی۔خیبر پختونخوا کے فنانس میں پراپرٹی ٹیکس میں ترمیم کردی جس کے تحت پراپرٹی ٹیکس سے استثنی 4،9 سے بڑھا کر 4،99 کردیا گیا ہے۔اپوزیشن رکن ثوبیہ شاہد کی جانب سے ترمیم 5 مرلے تک کے لیے پیش کی گئی تھی۔علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے محکموں کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک واپس لے لیں اور مطالبات زر کی منظوری دی۔فنانس بل کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعے کی دوپہر تک ملتوی کردیا گیا۔