نومبر 3, 2026

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

برطانیہ کے شہر کارڈف میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  آج ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار  ہے۔کارڈف میں بارش جاری ہے جس کے باعث تاحال ٹاس بھی نہیں کیا جاسکا، بارش  کے باعث پچ کو ڈھک دیا گیا ہے۔خیال رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ دوسرے میچ میں  دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رن سے شکست دی تھی۔